دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر، کس شاعر کا مصرعہ ہے؟
- حالی
- علامہ اقبال
- احمد ندیم قاسمی
- غالب
Explanation
( بال جبریل) اقبال جب دوسری گول میز کانفرنس می شرکت کی غرض سے لندن گیے تو جاوید اقبال نے لاہور سے ایک خط لکھا اور گراموفون لانے کی فرمایش کی۔ جاوید اقبال ابھی بچے تھے، اقبال گراموفون تو نہ لا سکے مگر نوجوانوں کے لئے یہ نظم لکھ کر ضرور لاۓ جس میں خودی کا پیغام ہے
دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر
خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوت لالہ و گل سے کلام پیدا کر
اٹھا نہ شیشہ گران فرنگ کے احساں
سفال ہند سے مینا و جام پیدا کر
میں شاخ تاک ہوں میری غزل ہے میرا ثمر
مرے ثمر سے مے لالہ فام پیدا کر
مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
Related MCQs
- حالی
- علامہ اقبال
- احمد ندیم قاسمی
- غالب
اس سوال کو وضاحت کے ساتھ پڑھیں
- فیض احمد فیض
- مظفر وارثی
- احمد فراز
- شکیب جلالی
اس سوال کو وضاحت کے ساتھ پڑھیں
- مولانا محمد حسین آزاد.
- خواجہ الطاف حسین حالی.
- مولانا حسرت موہانی.
- علامہ محمد اقبال
اس سوال کو وضاحت کے ساتھ پڑھیں
- ریحانہ قمر
- نوشی گیلانی
- ادا جعفری
- پروین شاکر