ننکانہ صاحب پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع ننکانہ صاحب کا ضلعی ہیڈ کوآرٹر بھی ہے۔ ضلع ننکانہ صاحب میں کل چار تحصیلیں شامل ہیں جو ننکانہ صاحب، صفدرآباد، سانگلہ ہل اور شاہ کوٹ ہیں۔
شہر راۓپور (Raipur) اور رائے بھوئی دی تلونڈی (Rai-Bhoi-di-Talwandi) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ شہر کی آبادی لگ بھگ ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل ہے اور شہر کا فاصلہ صوبائی دار الحکومت لاہور سے 75 کلومیٹر مغرب میں
ہے۔ شہر کو سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام قرار دیا جاتا ہے اور سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو کی جائے پیدائش ہے۔
مارخور جنگلی بکرے کی ایک قسم کا چرندہ ہے جو پاکستان میں گلگت بلتستان، ضلع چترال، وادی کالاش اور وادئ ہنزا سمیت دیگر شمالی علاقوں کے علاوہ وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مارخور بھارت ‘افغانستان ،ازبکستان،تاجکستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں ميں بھی پايا جاتا ہے۔
The term ‘Computer’ is derived from a Latin word “computare” which means to “to calculate”, “to count”, “to sum up” or “to think together”. So, more precisely the word computer means a “device that performs computation“.
ماہر لسانیات ڈاکٹر طارق عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 74 زبانیں بولی جاتی ہیں جبکہ ڈاکٹر آتش درانی کا خیال ہے کہ یہ تعداد 76 ہے۔ تاہم دنیا بھر کی زبانوں پر تحقیق کرنے والی ایک ویب سائٹ ایتھنالوگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کل 73 زبانیں بولی جاتی ہیں۔