In MS Excel, "character" is not a valid data type.
There are Three types of data in cells: labels, values, and formulas.
Labels (text) are descriptive pieces of information, such as names, months, or other identifying statistics, and they usually include alphabetic characters.
Values (numbers) are generally raw numbers or dates.
Formulas are instructions for Excel to perform calculations.
رباعی عربی کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی چار چار کے ہیں۔ شاعرانہ مضمون میں رباعی اس صنف کا نام ہے جس میں چار مصرعوں میں ایک مکمل مضمون ادا کیا جاتا ہے۔
رباعی کا وزن مخصوص ہے، پہلے دوسرے اور چوتھے مصرعے میں قافیہ لانا ضروری ہے۔ تیسرے مصرعے میں اگر قافیہ لایا جائے تو کوئی عیب نہیں۔
اس کے موضوعات مقرر نہیں۔
اردو فارسی کے شعرا نے ہر نوع کے خیال کو اس میں سمویا ہے۔ رباعی کے آخری دو مصرعوں خاص کر چوتھے مصرع پر ساری رباعی کا حسن و اثر اور زور کا انحصار ہے۔رباعی کا موجد فارسی شاعر رودکی کو مانا جاتا ہے۔ رباعی کے 24 اوزان ہیں
بانگ درا میں بچوں کے لیے علامہ اقبال کی نظم” ایک مکڑ اورمکھی“ انتہائی دلچسپ اور سبق آموز ہے۔
علامہ اقبال نے اس نظم میں ایک کہانی بیان کر دی ہے کہ مکڑے نے کس مکاری سے مکھی کو اپنی باتوں سے ورغلایا اور مکڑے کی خوشامد سے کس طرح مکڑی موت کے منہ میں چلی گئی ۔
شعر غزل کے ایک حصے کو کہتے ہیں۔ شعر کی سطر کو مصرع کہا جاتا ہے، اشعار پہ مشتمل مجموعہ کو غزل کہتے ہیں ایک شعر میں دو مصرعے ہوتے ہیں۔
پہلے مصرعے کو مصرع اولیٰ اور دوسرے کو مصرع ثانی کہتے ہیں
غزل میں موجود اشعار کے مختلف نام ہیں پہلے شعر کو مطلع کہا جاتا ہے جس کے دونوں مصروں میں قافیہ اور ردیف استعمال ہوتا ہے غزل کے آخری شعر کو مقطع کہا جاتا ہے جس کے پہلے مصرعے میں اکثر شاعر اپنا تخلص استعمال کرتے ہیں اور دوسرے مصرعے میں قافیہ کے ساتھ ردیف کا استعمال کیا جاتا ہے مطلع اور مقطع کے درمیان موجود غزل کے تمام اشعار (ہرایک شعر کو) کو بیت کہتے ہیں۔