سامری موسی علیہ السلام کی قوم کا جادوگر جس نے قوم کو بچھڑے کی پوجا پر لگا دیا تھا۔ قرآن میں یہ نام تین بار استعمال ہوا سورہ طٰہٰ کی آیات 85،87 اور 95 میں۔
قرآن شریف میں ان کا تذکرہ بغیر نام کے ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کی ہم عصر تھی۔ اس کی قوم سورج کی پرستش کرتی تھی۔
حضرت سليمان علیہ السلام نے اسے اسلام کی دعوت دی۔ اس نے اپنے سرداروں سے مشورہ کے بعد طے کیا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا امتحان لیا جائے۔ اگر وہ سچے پیغمبر ہوں تو اُن کا مذہب اختیار کیا جائے۔ چنانچہ جب اسے یقین ہو گیا کہ وہ حقیقت میں پیغمبر ہیں تو اس نے خود ان کے پاس جاکر ایمان لانے کا فیصلہ کیا۔
ملکہ سبا کے حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس پہنچنے سے قبل حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملکہ سبا کا تخت منگوانے کی خواہش کا اظہار کیا تو آصَف بن برخیاہ جو سلیمان کا وزیر تھا اس نے کہا کہ میں آنکھ جھپکنے سے پہلے اس کو لا سکتا ہوں، جسے ان کے پاس دیکھ کر اس کا اعتقاد اور بھی پُختہ ہو گیا اور وہ اپنی قوم کے ساتھ ایمان لے آئی۔